نرگِس پر تشدد کا معاملہ، اداکارہ کے بیٹے کی کینیڈاکے سفارتخانے میں ملزم کی گرفتاری کی درخواست

11-03-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ نرگِس کے بیٹے نے کینیڈاکے سفارت خانے کو اپنی ماں پر ہونے والے تشدد کے بارے میں درخواست بھجوا دی اور ملزم کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

اداکارہ نرگِس کے بیٹے علی مرتضیٰ نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پاکستان میں قائم سفارت خانے کو درخواست ارسال کی اور مؤقف اپنایا کہ میری والدہ غزالہ المعروف نرگِس کے چہرے اور پورے جسم پر مبینہ طو رپر اس کے شوہر  نے تشدد کیا ہے۔علی مرتضیٰ نے درخواست میں مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے جرم کی سزا دی جائے اور میری والدہ نرگِس کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔   کینیڈا کے سفارت خانے کے قونصلر کی طرف سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو بھی نرگِس کے بیٹے کی جانب سے ارسال کی گئی درخواست کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے اس معاملے پر کہا کہ نرگِس تشدد کیس میں میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔ خیال رہے کہ یکم نومبر کو لاہور میں سابقہ اداکارہ غزالہ ادریس عرف نرگِس پر مبینہ طور پر ان کے شوہر کی جانب سے تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا اور اداکارہ کے بھائی نے 15 پر پولیس کو واقعے کی اطلاع دی تھی۔