قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل، اہم ترمیمی بل ایجنڈے میں شامل
11-03-2024
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کر کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
ایوان زیریں کا اجلاس کل شام 5 کی بجائے 4 بجے ہو گا، جس میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل منظور ہونے کا امکان ہے، اجلاس کے 7 نکاتی ایجنڈے میں اہم قانون سازی شامل ہے۔ کابینہ ذرائع کے مطابق 4 نومبر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی آرڈیننس اسمبلی میں پیش ہو گا، رول آف لا انڈیکس میں پاکستان کا 129واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا،صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اسی طرح ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے کے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے، تاہم، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے کی بجائے 4 بجے ہو گا۔ اراکین کو اجلاس کے وقت میں تبدیلی سے آگاہ کر دیا گیا ہے، حکومت قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے، اراکین کو ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط اور حاصل اختیار کے تحت اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی۔