قاضی فائز حملہ کیس: وزارت خارجہ کی لندن ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایات

11-03-2024

(لاہور نیوز) سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو برطانیہ میں ہراساں کرنے کے معاملے پر وزارت خارجہ پاکستان نے لندن ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار  نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ تمام ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، لندن ہائی کمیشن ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کرےگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا تھا۔ قاضی فائز عیسیٰ کے تقریب سے باہر نکلتے ہی پی ٹی آئی کارکنان  نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برسائے جبکہ احتجاج کرنے والے شرکا سے ذلفی بخاری، ملیکہ بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر  نے بھی خطاب کیا تھا۔