کونسے پھل سردیوں میں قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں؟ماہرین نے بتا دیا
11-02-2024
(ویب ڈیسک)ماہرین نے موسم سرما میں قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والوں پھلوں سے متعلق بتا دیا۔
تفصیلات کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دیسی گھی کو صحت کیلئے فائدے مند سمجھا جاتا ہے اور سردیوں میں اس کا استعمال آپ کے جسم کو گرمائش فراہم کرتا ہے، اس کے علاوہ دیسی گھی آپ کے جسم کو نقصان بھی نہیں پہنچاتا اور یہ بآسانی ہضم بھی ہوجاتا ہے۔اسی طرح ہڈیوں کے مرض میں مبتلا افراد کیلئے کھجور کا انتخاب بہترین ہوگا کیونکہ کھجور وٹامنز، منرلز اور فائبر کا خزانہ ہے۔ ماہرین نے مزید کہا کہ گڑ قدرتی میٹھا ہے جسے سردیوں میں گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے، گڑپھیپھڑوں کو صاف کرنے میں بھی اپنا کردار ادا کرتا ہے اور سردی لگنے سے بھی بچاتا ہے لیکن اگر آپ اپنی قوت مدافعت کو بڑھانا چاہتے ہیں تو خشک میوہ جات کا استعمال بھی بہترین ہے یہ نہ صرف مزیدار ہوتے ہیں بلکہ جسم کو طاقت اور ضروری پروٹین اور فائبر بھی مہیا کرتے ہیں۔