'عورت کو مت سکھاو کیسے زندگی جینی ہے'اداکارہ فائزہ گیلانی خواتین کے حق میں بول اٹھیں

11-02-2024

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ فائزہ گیلانی نے خواتین کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے کہا ہےکہ عورت کو مت سکھاو کہ اسے زندگی کیسے جینی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو کے دوران  فائزہ گیلانی کا کہناتھا کہ میں فیمنسٹ ہوں مگر جو لوگ عورتوں کے حق میں آواز اُٹھا رہے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ عام عورتوں کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اور انہیں تو ساری آسائشیں، آزادی اور سہولیات ملی ہوئی ہیں۔ جس پرمیزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا آپ کبھی عورت مارچ میں گئی ہیں، یا صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے سلوگن پڑھ کر آپ نے اندازہ لگا لیا ہے؟فائزہ گیلانی نے بتایا کہ وہ کبھی عورت مارچ میں نہیں گئیں مگر وہ صرف یہ کہنا چاہتی ہیں کہ اگر عورت نقاب کرنا چاہے تو کرے ڈوپٹہ سر پر اوڑھنا چاہے تو اوڑھے گلے میں اوڑھنا چاہے یا جینز پہننا چاہے تو اسے پہننے دیا جائے۔