پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر، چودھری تنویر اسلم سمیت 400 کارکنوں کی ضمانتیں منظور

11-02-2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی رہنما سمابیہ طاہر، چوہدری تنویر اسلم سمیت 400 کارکنوں کی ضمانتیں منظور ہو گئیں۔

8 ستمبر اور 5 اکتوبر کے احتجاج، جلاؤ گھیراؤ  کے مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی، راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی اور ضمانت منظور کئے جانے کے احکامات جاری کئے۔ پی ٹی آئی کارکنوں، رہنماؤں کے خلاف تھانہ سٹی، نیو ٹاؤن، سول لائن، وارث خان، ٹیکسلا میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔ ضمانت بعد از گرفتاری کیس کی پیروی محمد فیصل، ملک حسنین، غلام مرتضیٰ، عاقل خان نے کی۔