سموگ کا جن بے قابو، گرین لاک ڈاؤن اور صنعتی یونٹس کی بندش بےسود
11-02-2024
(لاہور نیوز) سموگ کا جن بے قابو ہو گیا، شہر کی فضاؤں پر ایئر کوالٹی انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
گرین لاک ڈاؤن، گاٍڑیوں کی پکڑ دھکڑ اور صنعتی یونٹس کی بندش سب بیکار ہو گیا، بھارتی پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو جلانے اور دیوالی کے پٹاخوں سے مشرقی آلودہ ہواؤں نے لاہور کا دم گھونٹ دیا، اے کیو آئی 700 سے تجاوز کر گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات لاہور ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے واضح کیا کہ ایکسٹرنل فیکٹر نے اے کیو آئی کو بری طرح متاثر کیا، لوکل فیکٹر کو ہم کنٹرول کر رہے ہیں، اینٹی سکواڈ عملہ دن رات مصروف ہے۔ ادھر ہفتے کا دن لاہوریوں کی سانسوں پر بھاری دن رہا، صاف شفاف ہوا لاہور میں ناپید ہو گئی۔