سموگ سے بجلی کا ترسیلی نظام بچانے کیلئے ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی کا عمل تیز
11-02-2024
(لاہور نیوز) سموگ اور فوگ سے گرڈ سٹیشنز پر لگے برقی آلات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
سموگ اور فوگ سے بجلی کے ترسیلی نظام کے بچاؤ کیلئے لیسکو کے اقدامات جاری ہیں، بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی کا کام کیا جا رہا ہے جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا، گرڈ سٹیشنز کے پورسلین سے بنے تمام مواد کو جدید مشینری سے دھویا جا رہا ہے، خراب ڈسک انسولیٹرز سمیت دیگر پارٹس کو تبدیل کیا جائے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہے سموگ اور فوگ کے باعث ہائی ٹرانسمیشن لائنیں اور گرڈ سٹیشنز پر لگے آ لات متاثر ہوتے ہیں، گرد اور نمی کی آمیزش سے ٹرپنگ کا خدشہ ہوتا ہے۔ چیف انجینئر او اینڈ ایم ٹی اینڈ جی ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ سموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر صفائی کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔