سموگ بھارت سے ہوا کی ڈائریکشن کی وجہ سے لاہور میں داخل ہوئی، مریم اورنگزیب
11-02-2024
(لاہور نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے سموگ بھارت سے ہوا کی ڈائریکشن کی وجہ سے لاہور میں داخل ہوئی۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا انڈیا میں دیوالی کی وجہ سے سموگ کی مقدار بڑھ گئی، اس وقت لاہور میں سموگ 238 کی سطح پر آ گئی ہے، پچھلے 8 ماہ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ کے حوالے سے اقدامات کئے ہیں، پنجاب میں ای بائیکس کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا پہلی دفعہ وہیکلز فٹنس کو متعارف کرایا گیا اور سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق کلائمیٹ ڈپلومیسی کے بغیر معاملہ حل نہیں ہو سکتا، بیجنگ نے 26 سال سے سموگ کیخلاف جنگ شروع کی ہوئی ہے لیکن کل وہ نمبر ون پر تھا۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا سموگ کے حوالے سے جتنے بھی اقدامات کئے جائیں کم ہیں، منہ ڈھانپ کر گھروں سے نکلیں اور جتنی احتیاط ہو سکے کریں۔