'کبھی میں کبھی تم' ڈرامے کی آخری قسط سینما گھروں کی زینت بننے سے پہلے ہی لیک ہوگئی
11-01-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی آخری قسط کی ویڈیو لیک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان دنوں فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کے ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوب چرچے ہورہے ہیں یہ ڈرامہ اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے جبکہ اس کی آخری قسط سینما میں دکھانے کا اعلان کیا گیا ہے جو 5 نومبر کو اسکرینز پر لگے گا۔ تاہم آخری قسط کی سینما میں ریلیز سے قبل ہی اس کی ویڈیو لیک ہوگئی ہے ۔ اس لیک ویڈیو میں مصطفیٰ کو بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے جو اچانک زمین پر گِر پڑتا ہے جس سے یوں لگتا ہے کہ جیسے یہ کردار آخری قسط میں مرجائے گا۔سوشل میڈیا پر اس مقبول ڈرامے کے مداحوں کی جانب اسے اس لیک ویڈیو پر دلچسپ ردعمل دیا جارہا ہے، مداحوں کا کہناہے کہ وہ خوشی خوشی شرجینا اور مصطفی کو زندگی میں آگے بڑھتے دیکھنا چاہتے ہیں اگر مصطفیٰ مرجائے گا تو ڈرامے کا اختتام اچھا نہیں ہوگا۔ تاہم ڈرامے کا اختتام کیسا ہوگا؟ یہ تو 5 نومبر کو سنیما گھروں میں ہی معلوم ہوسکے گا۔