پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں ’ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی‘ کے عنوان پر کانفرنس

11-01-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں "ٹرانسفارمنگ پبلک سیفٹی" کے عنوان کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

کانفرنس میں محکمہ پولیس، ایجوکیشن، میڈیا، قانونی ماہرین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوئے، سیف سٹی البیرونی سینٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن کے زیر اہتمام عوامی تحفظ میں تبدیلی، محفوظ اور شفاف گورننس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں بلاک چین اور ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ کے حوالے سے ماہرین، قانون نافذ کرنے والوں اداروں اور پالیسی سازوں نے خیالات کا اظہار کیا، عوامی تحفظ کو بڑھانے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔  ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پولیسنگ میں سیف سٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا پبلک سیفٹی، ڈیٹا سکیورٹی اور گورننس فریم ورک کو بڑھانے میں بلاک چین اور ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ کی تبدیلی کی صلاحیت کو تلاش کیا جائے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال، سمارٹ سٹیز اور پولیسنگ میں ٹیکنالوجی کا کردار اہمیت کا حامل ہے، سائبر سکیورٹی اور جدید رجحانات، سائبر کرائم کیلئے جدید تحقیقات وقت کی ضرورت ہے۔ ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھا ماہرین نے جدید کرائم اور چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے اکیڈمیہ، انڈسٹری اور سوسائٹی کے تعاون کو لازم قرار دیا۔