نیپرا کو گزشتہ تین ماہ میں صارفین سے 12838 شکایات موصول

11-01-2024

(لاہور نیوز) نیپرا نے بجلی سے متعلق ملنے والی شکایات کی تفصیلات جاری کر دیں۔

نیپرا کو گزشتہ تین ماہ میں صارفین سے 12838 شکایات موصول ہوئی، موصول ہونے والی شکایات میں سے 12490 شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے، نیپرا کے پاس اس وقت448 شکایات زیرالتوا ہیں، ان شکایات میں سے 2428 کو تاخیر سے حل کیا گیا۔ نیپرا کو سب سے زیادہ لیسکو کے خلاف 3588 شکایات موصول ہوئیں، نیپرا فیسکو کے خلاف 2302، میپکو کے خلاف 2177 شکایات موصول ہوئیں، گیپکو کے خلاف 1410، کے الیکٹرک کے خلاف 1268 شکایات درج ہوئیں، کیسکو کے خلاف محض 43 شکایت موصول ہوئیں۔