عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت
11-01-2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 5 سال نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں 5 سال کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل شہزاد شوکت عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے، لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔ بعد ازاں عدالت عالیہ نے درخواستوں پر کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ سماعت پر دلائل مکمل کر لیے تھے۔