وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس طلب

11-01-2024

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاسکو کے ذخائر سے گندم کی فراہمی کی سمری زیر غور آئے گی، وزارت تجارت کے لئے 22 کروڑ روپے کی گرانٹ پر غور ہو گا، وزارت دفاع کے جہازوں کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ پر بات چیت ہو گی۔  ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس میں وزیراعظم آفس کے لئے بھی خصوصی گرانٹ منظور کی جائے گی، ای پاسپورٹ کی تیاری کیلئے 2.9 ارب روپے کی گرانٹ منظور ہو سکتی ہے، نیب کے لئے بھی گرانٹ پر غور کیا جائے گا، ایمرجنسی ہاؤسنگ پراجیکٹ کیلئے بھی گرانٹ پر غور ہو گا۔