انسدادِ سموگ کارروائیوں میں تیزی، 197 مقدمات درج
11-01-2024
(لاہور نیوز) پولیس کی انسدادِ سموگ کارروائیوں میں تیزی آ گئی، کارروائی کے دوران 197 مقدمات درج، 209 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
انسداد سموگ کی کارروائیوں کے دوران فیول، تار کول اور کاربن بورڈ جلانے پر 08 مقدمات درج، 8 ملزمان گرفتار کئے گئے، تعمیراتی مواد کے 77 مقدمات درج، 87 ملزمان گرفتار کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے پر 17 مقدمات درج، 17 ملزمان گرفتار کئے گئے، ٹائرز، پلاسٹک اور شاپنگ بیگز جلانے پر 25 مقدمات درج، 25 ملزمان گرفتار کئے گئے۔ اس کے علاوہ فیکٹریوں اور کارخانوں کے خلاف 49 مقدمات درج، 49 ملزمان گرفتار، کوڑے کو آگ لگانے پر 21 مقدمات درج، 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سٹی ڈویژن میں انسدادِ سموگ کے 55 ملزمان، کینٹ میں 75، سول لائنز میں 21، صدر میں 5، اقبال ٹاؤن میں 5 اور ماڈل ٹاؤن میں 48 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے انسداد ِسموگ سے متعلق جاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔