موسم سرما کی آمد: پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل
11-01-2024
(لاہور نیوز) موسم سرما کی آمد کے باعث پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سول و سیشن عدالت میں پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے شام 4 بجے تک مقدمات کی سماعت ہو گی، پیر سے جمعرات تک دوپہر ایک سے ڈیڑھ بجے تک نماز و کھانے کا وقفہ ہو گا۔ سول سیشن عدالتوں میں جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر ایک بجے تک مقدمات کی سماعت ہو گی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں نئے عدالتی اوقات کار کا اطلاق آج سے ہو گیا۔