فردوس جمال کی اہلیہ سے علیحدگی کی خبروں کا معاملہ، لیجنڈری اداکار نے خاموشی توڑ دی
10-31-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کے لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید کردی۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر وائرل حالیہ انٹرویو میں خلع کے سوال پر فردوس جمال کا کہنا تھاکہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، اہلیہ نے مجھ سے کوئی خلع نہیں لی اور کسی قسم کی ایسی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ساری افواہیں ہیں، ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ میرے بیٹے اور بیٹیاں جوان ہیں، میں دادا بن گیا ہوں تو کیا اس عمر میں بیوی کو خلع دوں گا؟ایک سوال کے جواب میں فردوس جمال کا کہنا تھاکہ دونوں بیٹوں سے بات ہوتی رہتی ہے، ان کو معلوم ہے میں یہاں رہتا ہوں اور کیوں رہ رہا ہوں۔ واضح رہے کہ فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ویڈیو بیان میں والدہ کے 35 سال بعد خلع لینے کی تصدیق کی تھی۔حمزہ فردوس نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اپنی والدہ کی جانب سے سب لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ انہوں نے میرے والد سے خلع لی ہوئی ہے۔تاہم اس حوالے سے اب فردوس جمال کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے۔