اداکارہ مدیحہ امام نے لڑکیوں کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا
10-31-2024
(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مدیحہ امام کی جانب سے لڑکیوں کیلئے شادی سے متعلق اہم مشورہ سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ مدیحہ امام ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت اپنی نجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔انہوں نے لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے شادی سے متعلق اہم مشورہ دیا کہ لڑکیاں کبھی ملک سے باہر رہنے والے شخص سے شادی نہ کریں کیونکہ یہ بہت سی لڑائیوں کی وجہ بنتا ہے۔ مدیحہ نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر کام کے باعث نہ چاہتے ہوئے بھی الگ رہتے ہیں اور یہی ان کے درمیان لڑائی کی وجہ بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ فون پر بات کرنے سے اگر کوئی لڑائی ایک منٹ میں ختم ہونے والی ہو تو وہ ہفتوں اور مہینوں تک چلتی ہے جبکہ اگر میاں بیوی ساتھ رہ رہے ہوں تو اسی وقت ناراضگی کو دور کیا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ الگ ملک کے شخص سے نبھائی جانے والی شادی میں جہاں ملاقات کیلئے بےقراری ہوتی ہے اور پیار میں اضافہ ہوتا ہے وہیں اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں جو دوریوں کا باعث بنتے ہیں۔