چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کر دیئے

10-31-2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے دفتر میں اہم افسران تعینات کر دیئے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا نیا سیکرٹری اور ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی منظوری کے بعد نئے افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد یاسین کو گریڈ 21 میں چیف جسٹس کا سیکرٹری جبکہ سینئر پرائیویٹ سیکرٹری محمد عارف کو گریڈ 20 میں چیف جسٹس کا ایگزیکٹو آفیسر تعینات کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیا رجسٹرار سپریم کورٹ بھی جلد تعینات کر دیا جائے گا، موجودہ رجسٹرار جزیلہ اسلم کے جج کے طور پر واپسی کے امکانات ہیں جبکہ چیف جسٹس کے سٹاف افسر کی بھی جلد تعیناتی بھی متوقع ہے۔