پنجاب: حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

10-31-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں حادثات کی روک تھام کے لئے روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے لئے سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی، اتھارٹی روڈ سیفٹی کے حوالے سے تجاویز حکومت کو پیش کریگی، ڈرائیورز ٹریننگ، سیفٹی اور لائسنسنگ کو بھی اتھارٹی ریگولیٹ کرے گی، اتھارٹی گاڑیوں کی سیفٹی اور مینوفیکچرنگ سٹینڈرڈز کو ریگولیٹ کرے گی۔ اتھارٹی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے قوائد و ضوابط طے کرے گی، روڈ سیفٹی اتھارٹی روڈز کی ڈیزائننگ میں روڈ سیفٹی کے معیار کو جانچے گی، اتھارٹی روڈ سیفٹی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے اور بنانے کی پابند ہو گی، روڈ سیفٹی اتھارٹی روڈ سیفٹی آڈٹ و انسپیکشن کی مانیٹرنگ کرے گی۔ اتھارٹی روڈ سیفٹی کے حوالے سے پبلک آگاہی مہم کو بنانے اور عملدرآمد کروانے کی پابند ہو گی، اتھارٹی کے ساتھ چار ذیلی ایجنسیز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اتھارٹی مختلف روڈز کے لئے سپیڈ لمٹ کا تعین کریگی اور مختلف روڈز کے لئے گاڑیوں کے داخلے اور لوڈ کا تعین کرے گی۔ ڈرائیور ٹریننگ اینڈ سیفٹی ایجنسی ، وہیکل سیفٹی ایجنسی ،روڈ ڈیزائن سیفٹی ایجنسی ، پوسٹ کریش انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ایجنسی اتھارٹی کے نیچے کام کریں گی، اتھارٹی چلانے کے لئے ڈی جی سمیت دیگر آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمری کی منظوری دیں گی۔