سموگ کی خراب صورتحال، مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا

10-31-2024

(لاہور نیوز) سموگ کی خراب صورت حال پر خصوصی بچوں اور مختلف امراض میں مبتلا بچوں کو سکول آنے سے روک دیا گیا۔

پنجاب حکومت کے سموگ پر کنٹرول کیلئے اقدام جاری ہیں، خصوصی تعلیم کے تمام سکولوں کو آن لائن کلاسز کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی گئی، ماحولیاتی تحفظ کے ادارے ’’ ای پی اے‘‘ کے ڈی جی نے حکم نامہ جاری کر دیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعلیٰ نے انسداد سموگ کے لئے جامع روڈ میپ دے دیا ہے، مریم نواز روزانہ کی بنیاد پر انسداد سموگ ڈیش بورڈ سے کارکردگی خود مانیٹر کر رہی ہیں، ہر قسم کے دھویں کو 1373 پر رپورٹ کریں، ای پی اے فوری ایکشن کرے گا۔