سعید انور سوشل میڈیا پر اپنے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹس سے پریشان
10-31-2024
(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید انور بھی سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس سے پریشان ہوگئے، انہوں نے اپنے جعلی ناموں سے بنے ان تمام اکاونٹس سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔
سعید انور نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں واضح کیا ہے کہ ان کے نام سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں لہٰذا ان ناموں سے بنے اکاؤنٹس پر دھوکا نہ کھائیں اور نہ ہی اعتبار کریں۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید انور نے اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے جعلی ناموں سے اکاؤنٹس بنانے والوں کی حوصلہ شکنی کریں اور ان کو پکڑنے میں مدد دیں، مذہب اسلام میں بھی ہے کہ جھوٹ نہ بولیں اور جھوٹی باتوں کو نہ پھیلائیں۔ واضح رہے کہ 55 ٹیسٹ اور 247 ون ڈے میچز میں پاکسان کی نمائندگی کرنے والے بائیں ہاتھ کے اوپنران دنوں اپنا زیادہ وقت تبلیغ کو دے رہے ہیں۔