گھریلو تنازع : شوہر نے بیوی کو قتل، بچوں سمیت 4 افراد کو زخمی کردیا

10-31-2024

(لاہور نیوز) نواں کوٹ میں گھریلو جھگڑے پر ایک نوجوان نے مبینہ طور پر چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔

ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق ملزم شاہد کا اپنے ماموں کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا اور اسی تکرار پر ملزم نے چھری سے اپنے ماموں سلیم اور ممانی عفت پر حملہ کردیا۔  ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی اہلیہ شمائلہ بیچ بچاؤ کرانےکے لیے آگے بڑھی تو ملزم نے اس کے ساتھ ساتھ اپنے بیٹے حفیظ اور بیٹی مسفیرہ کو بھی چھری کے وار کرکے زخمی کردیا۔ ترجمان کے مطابق پانچوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شمائلہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اطلاع ملنے پر ڈولفن پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چھری بھی برآمد کر لی۔