انسداد پولیو مہم، تیسرے روز کے اختتام تک 2 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے
10-31-2024
(لاہور نیوز) انسداد پولیو مہم کے تحت تیسرے روز کے اختتام تک 2 کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔
انسداد پولیو مہم میں چار کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ملک بھر کے 159 اضلاع میں بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے جا رہے ہیں، لاہور میں 12 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، راولپنڈی میں 6 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے گئے، ملتان میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ سیکرٹری صحت نادیہ ثاقب کا کہنا ہے آج 33 اضلاع میں کیچ اپ کا آغاز ہو گیا ہے، پرائمری کیچ اپ کے دوران ہر ویکسین سے محروم بچے کو قطرے پلائے جائیں گے، ویکسین سے محروم بچے پولیو وائرس کا شکار ہو سکتے ہیں، ویکسین سے محروم بچے وائرس کی افزائش کا سبب بن سکتے ہیں۔ سیکرٹری صحت کا مزید کہنا تھا پرائمری گزرگاہوں پر پولیو ٹیمیں چوکس رہیں، پنجاب میں بیرونی وائرس گردش کر رہا ہے، پولیو وائرس کے تانے بانے افغانستان سے مل رہے ہیں، شہری ذمہ داری کا ثبوت دیں، اگر پولیو ٹیم گھر نا آئے تو نزدیکی سینٹر سے رجوع کریں۔