پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

10-31-2024

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے تک کمی کی توقع ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یکم نومبر 2024ء سے اگلے 15 دن کیلئے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے تک جبکہ پٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کمی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق ماہ رواں میں یورپی برینٹ کروڈ آئل کی عالمی قیمت 8 ڈالر بڑھی مگر اکتوبر کے آخری ہفتے میں 10 ڈالر فی بیرل کم ہو گئی۔ یورپی برینٹ کروڈ 7 اکتوبر کو 81 ڈالر فی بیرل تک چلا گیا لیکن گزشتہ روز 71.12 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا، پاکستان میں استعمال ہونے والے اوپیک باسکٹ کروڈ اکتوبر کے وسط تک 78 ڈالر فی بیرل تک فروخت ہوتا رہا لیکن رواں ہفتہ میں سات ڈالر کم ہو کر 71.5 ڈالر فی بیرل تک نیچے آ گیا۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کی وجہ سے پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اوگرا کی تجویز پر اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔