پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

10-31-2024

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا۔

اجلاس کی صدارت تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کریں گے، اجلاس پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کے تمام ارکان کو شرکت کی ہدایت کر دی گئی، اجلاس میں ایوان کے اندر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے حکمتِ عملی طے کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے پنجاب میں احتجاج کے حوالے سے مشاورت ہو گی، پنجاب میں احتجاج کے شیڈول پر ارکان سے رائے لی جائے گی۔