برائلر گوشت مزید 15 روپے سستا ہو گیا
10-31-2024
(لاہور نیوز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، برائلر گوشت مزید 15 روپے سستا ہو گیا۔
مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 504 روپے ہو گئی، انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے، قیمت 318 روپے ہو گئی۔ ادھر سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں اور 4 پھلوں کی قیمت مزید بڑھا دی گئی، مارکیٹ میں ٹینڈے 220 روپے، میتھی 110 روپے، کریلے 200 روپے، پالک 80 روپے، پھول گوبھی 150 روپے اور شلجم 180 روپے فی کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 140 روپے، درجہ دوم 120 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں، انار بدانہ 900 روپے، ایرانی کھجور 540 روپے، انگور سندر خانی 450 روپے، ناشپاتی 450 روپے، پپیتا 380 روپے، سیب 300 روپے اور امرود 200 روپے کلو میں دستیاب ہیں۔