حافظ نعیم الرحمان کا پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 30روپے کمی کا مطالبہ

10-30-2024

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 30روپے کمی کا مطالبہ کر دیا۔

کراچی میں اپنے ایک بیان حافظ نعیم الرحمان میں کہنا تھا کہ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کم ہوکر 67 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے، اس لیے فوری طور پر پٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔ ‏امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پٹرولیم لیوی کی مد میں 60 روپے فی لیٹر اضافی ٹیکس بھی وصول کیا جارہا ہے جو ایک ناجائز ٹیکس ہے، حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پیٹرولیم لیوی کی مد میں حاصل کیا جانے والا ناجائز ٹیکس ختم کیا جائے تو معاشی ایکٹیویٹی بڑھے گی۔