عمران خان کل تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے
10-30-2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان 31 اکتوبر کو تحریک انصاف کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے ملاقات کیلئے 7 ناموں کی منظوری دے دی ہے، ملاقات کرنے والوں میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، عامر ڈوگر، سینیٹر محسن عزیز، سلمان اکرم راجہ، سلمان صفدر اور شبلی فراز شامل ہیں، ملاقات میں احتجاجی تحریک کی تاریخ پر بھی غور ہو گا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت قانونی کیسز پر گفتگو ہو گی اور احتجاجی تحریک کی قیادت سے متعلق آپشنز پر غور کیا جائے گا، واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی تحریک کا اعلان کرے گی۔