ورلڈ کلچر فیسٹیول: 33 ویں روز تھیٹر پلے بوئنگ بوئنگ پیش
10-30-2024
(ویب ڈیسک) آرٹس کونسل کراچی میں جاری 38 روزہ ورلڈ کلچر فیسٹیول کے 33 ویں روز شرکا نے قطاروں میں لگ کر ٹکٹ خریدے اور پھر تھیٹر پلے ’بوئنگ بوئنگ‘ دیکھ کر ٹکٹ کے بھرپور پیسے پورے کیے۔
تھیٹر پلے میں گڈو کی لچھے دار گفتگو،نرگس، نجمہ اور زرینہ کو بے وقوف بناتا چرب زبان کنوارا اور چالباز جمیل، جس نے تینوں لڑکیوں کو محبت کے جال میں پھنسایا، جمی کا دوست بشیر پنڈی سے آیا اور گھر کے تماشے دیکھ کر حیران ہوا، پھر بشیر نجمہ پر دل ہار بیٹھا، کھیل کے آخر میں جمیل کی چالبازی سے بھی پردہ اٹھتا ہے۔ واضح رہے کہ آرٹس کونسل میں عالمی ثقافتی میلے کے آخری ہفتے بھی خوب چہل پہل دکھائی دیتی ہے جہاں ملکی اور بین الاقوامی فنکار حاضرین کو محظوظ کررہے ہیں تو وہیں پولیس کے جوان بھی شرکا کے تحفظ کی ضمانت بنے ہوئے ہیں۔عالمی ثقافتی میلے میں ورلڈ میوزیکل کنسرٹ، ڈانس پرفارمنس اور تھیٹر کی رنگارنگی اور خوشیوں کے ساتھ تحفظ کا احساس بھی ہوتا ہے کیوں کہ محافظ اپنا فرض بخوبی نبھارہے ہیں، خواتین کی چیکنگ کیلئے بھی سٹاف تعینات ہے۔فیسٹیول کے 34 ویں روز سوئیٹزر لینڈ کا تھیٹر گروپ کھیل ’شیم آن یو‘ میں اپنی اداکاری سے پاکستانیوں کے دل جیتے گا۔