جوڈیشل کمیشن کیلئے عمر ایوب اور شبلی فراز کا نام فائنل، عمران خان نے منظوری دیدی

10-30-2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے لئے دو ناموں کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع  نے بتایا کہ پی ٹی آئی کل دونوں نام سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی، 13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے۔ یاد رہے وزیر اعظم  نے 26 ویں ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے نام مانگے ہیں۔