اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کر نیوالے 17 ملزمان گرفتار

10-30-2024

(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ اور پی آریو فورس نے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر نیوالے 17 ملزمان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں ڈولفن سکواڈ کی جانب سے اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کر نیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے کہا ہے کہ 48 گھنٹے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 17 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ترجمان ڈولفن ایس پی ڈولفن کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 13 پستول، 04 رائفلیں درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کر لئے گئے ہیں تاہم ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی ترسیل، نمود و نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف بلا امتیاز  کاروائیاں جاری رہیں گی، عوام الناس کی حفاظت ہمارا اولین فرض ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔