سونے کی اُونچی اُڑان جاری، قیمتوں میں مزید اضافہ
10-30-2024
(لاہورنیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالرز اضافے سے 2784 ڈالرز کی سطح پرپہنچ گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 2486 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 46 ہزار 828 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔