روپے کی قدر میں کمی، انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
10-30-2024
(لاہورنیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے پر بند ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 74 پیسے پر بند ہوا تھا۔