قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیالاہورکے مابین اہم معاہدہ ہوگیا

10-30-2024

(لاہور نیوز) قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیالاہورکے مابین مستقبل میں مل کر چلنے اور اہم امور پر کام کرنے سے متعلق معاہدہ ہوگیا۔

  تفصیلات کےمطابق قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیالاہورکے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت نوجوانوں کوجدیدصلاحیتوں سے لیس کیاجائے گا،لیڈرشپ ،شخصیت سازی اورتربیتی امور کے متعلق پروگراموں کا انعقادکیاجائے گا جبکہ قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن تربیتی پروگراموں کی میزبانی کرے گی۔ واضح رہے کہ  سی او او قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن اسامہ طیب اورہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ میڈیا اسٹڈیز سعدیہ مجید نےیادداشت پر دستخط کیے جبکہ اس موقع پر چیئرمین قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن ،قاسم علی شاہ بھی موجود تھے۔