سارہ رضا کی تنقید پر آئمہ بیگ کا انتہائی سخت ردعمل
10-30-2024
(ویب ڈیسک) پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے سارہ رضا کی تنقید کے بعد انہیں انتہائی سخت جواب دے دیا۔
حال ہی میں سارہ رضا خان کے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے جو کہ ایک انٹرویو کے ہیں۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا تھا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو پھر آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں رہیں گی، وہ بالکل بھی گلوکارہ نہیں ہے، اس طرح اور بھی بہت سارے نام آتے ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر کچھ نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں فلم بناؤں تو آئٹم سانگ کیلئے میں مہوش حیات کو ہی لوں گی لیکن میں مہوش حیات سے گانا گانے کا نہیں بولوں گی۔ آئمہ بیگ کا ردعمل اب آئمہ بیگ نے سارہ رضا کے وائرل کلپ کے بعد اپنے انسٹاگرام پر متعدد سٹوریز شیئر کیں جو ان کے مداحوں سمیت انڈسٹری کے معروف لوگوں نے گلوکارہ کے لیے شیئر کی تھیں۔ ان سٹوریز میں آئمہ کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو سراہا گیا اور سارہ رضا کے بیان کی مذمت کی گئی۔ آئمہ نے خود بھی ایک گانا گاتے ہوئے سٹوری پوسٹ کی اور طنزیہ لکھا 'کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیونر دے گا؟' ایک اور سٹوری میں گلوکارہ نے سارہ رضا پر طنز کے تیر برسائے اور ان کے منفی تبصروں کا بھرپور جواب دیا۔ آئمہ نے لکھا اللہ نے جس کو جتنا ٹیلنٹ دیا بھائی ہمیں قبول ہے اور مجھے کوئی یہ بتادے کہ یہ آنٹی صاحبہ ہیں کون؟ دراصل چھوڑو، میں تو اپنی چھٹیاں انجوائے کروں۔