بھارت کا دارالحکومت آلودگی میں لاہور سے آگے نکل گیا
10-30-2024
(لاہور نیوز) طویل انتظار کے بعد بالآخر بھارت کا دارالحکومت آلودگی میں لاہور سے آگے نکل گیا۔
آلودگی کے اعتبار سے لاہور اور بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی قریبی حریف ہیں، دونوں کے درمیان یہ کشمکش مسلسل چلتی رہتی ہے لیکن رواں سیزن کے دوران بیشتر اوقات میں لاہور ہی دنیا کا آلودہ ترین شہر رہا، اب صورت حال میں تبدیلی آئی ہے کہ دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا جبکہ نئی دہلی پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 270 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور کا اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس 223 ریکارڈ کیا گیا، سب سے زیادہ 406 ایئر کوالٹی انڈیکس گلبرگ کے علاقے میں رہا، شملہ پہاڑی اور ملحقہ علاقوں میں آلودگی کی شرح 376 رہی جبکہ لاہور کے پوش علاقے عسکری 10 میں اے کیو آئی 284 ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق لاہور میں اچھی رفتار سے چلنے والی ہوا آلودگی میں کمی کا باعث بنی ہے۔