عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی کوششوں کو دھچکا، امریکی ایوانوں میں لابنگ کا فیصلہ
10-30-2024
(ذیشان یوسفزئی) عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی کوششیں رنگ نہ لا سکیں، امریکی صدر کو لکھے خط کے بعد اب لابنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمومی طور پر مدت پوری ہونے پر امریکی صدر مختلف قیدیوں کو معافی دیتا ہے ، حکومت پاکستان نے بھی خط لکھ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوشش کی، امریکی انتظامیہ نے پاکستان کو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جواب کے بعد پاکستان کی پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے اور اب عافیہ صدیقی کے لئے امریکی ایوانوں میں لابنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، حکومت نے لابنگ کے لئے تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی، یہ کمیٹی عافیہ کی معافی، رہائی اور وطن واپس بھیجنے کے حق میں لابنگ کرے گی۔