ضلعی حکومت سستی روٹی فروخت کروانے میں ناکام، 16 روپے میں فروخت ہونے لگی
10-30-2024
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کا سستی روٹی کا خواب شرمندہ تعبیرنہ ہو سکا۔
ضلعی حکومت سستی روٹی فروخت کروانے میں ناکام ہو گئی، شہر کے متعدد علاقوں میں روٹی 16 روپے میں فروخت ہونے لگی، متعدد علاقوں میں نان 25 روپے سے 40 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ شہر لاہور میں 14 روپے کی سستی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا گیا، صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 18 سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، ایل پی جی 3 سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے فروخت کریں۔ متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 20 روپے میں فروخت کی جائے گی۔