سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 سبزیاں اور 4 پھل مزید مہنگے
10-30-2024
(لاہور نیوز) سرکاری ریٹ لسٹ میں 2 سبزیاں اور 4 پھل مزید مہنگے کر دیئے گئے۔
ادرک کی سرکاری قیمت 650 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 850 روپے کلو میں دستیاب ہے، پیاز 150 روپے، لیموں 120 روپے اور ٹینڈے 250 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ پھلوں میں کیلا درجہ اول 140 روپے، درجہ دوم 100 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، انار بدانہ 900 روپے، ایرانی کھجور 540 روپے، انگور سندرخانی 450 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ ادھر مرغی کا گوشت مزید 14 روپے فی کلو سستا ہو گیا، مرغی کے گوشت کی قیمت 519 روپے ہو گئی، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی، فارمی انڈے ایک روپیہ فی درجن مہنگے ہو کر 317 روپے ہو گئے۔