لاہور: سموگ کی خطر ناک صورتحال، سپیکر پنجاب اسمبلی نے خصوصی اجلاس طلب کر لیا
10-29-2024
(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں سموگ کی صورتحال کو انتہائی خطر ناک قرار دے کر 29 اکتوبر کو خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔
پنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران سپیکر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں سموگ کی صورتحال کا انتہائی خطر ناک قرار دیدیا اور کہا کہ اس وقت لاہور اور اس کے مضافات میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ یہ صورتحال ہم سب کیلئے چیلنج ہے جسے ہم سب لوگ نظر انداز نہیں کر سکتے، بدھ کے روز پنجاب اسمبلی کا سموگ پر خصوصی اجلاس ہو گا تمام ارکان عوامی مسئلے پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔