بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرض بے قابو

10-29-2024

(لاہور نیوز) بجلی کی قیمتوں میں یکمشت 7 روپے سے زائد اضافہ کے باوجود پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ تاحال بے قابو ہے۔

آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود گزشتہ چار سالوں کے دوران گردشی قرضے میں تقریباً 400 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے، مالی سال 20-2019 میں گردشی قرضہ 2150 ارب روپے تھا، اب گردشی قرضہ 2418 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں سو ارب مزید اضافے کا خدشہ ہے، گردشی قرضہ 2500 ارب روپے سے زائد ہونے کا خدشہ ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 2393 ارب سے گردشی قرضے کو روکا نہ گیا اور حکومت کے مختلف اقدامات کرنے کے باوجود اس پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے گردشی قرضہ میں اضافے کی وجہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات ہیں، تقسیم کار کمپنیوں کی ریکوریاں نہ ہونے کی وجہ سے گردشی قرض بڑھ رہا ہے۔