پی آئی اے کی نجکاری ہوگی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج متوقع
10-29-2024
(مدثر علی رانا) قومی ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری ہوگی یا نہیں؟ حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔
پی آئی اے کی 31 اکتوبر کو بڈنگ سے متعلق نجکاری کمیشن آج غور کرے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف ایک نجی کمپنی کنسورشیم نے پیشگی رقم جمع کرائی، باقی پانچ گروپ میں سے کسی گروپ نے تاحال پیشگی رقم جمع نہیں کرائی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بولی کیلئے حکام کو تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن کی اجازت کے بعد کمیٹی برائے نجکاری اور پھر وفاقی کابینہ منظوری دے دی، خریدار کمپنی تقریباً آئندہ 3 برس میں 5 سو ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گی، جہازوں کی تعداد 3 برسوں میں 20 سے بڑھا کر 45 تک کی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خریدار کو 50 ارب سالانہ سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔