پنجاب میں پہلی بار 'ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم' متعارف
10-29-2024
(لاہور نیوز) محکمہ داخلہ پنجاب نے پہلی بار "پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم" متعارف کروا دیا۔
اپنی طرز کے پہلے انوینٹری مینجمنٹ سسٹم سے تمام پروکیورمنٹ اور دستیاب وسائل بارے رئیل ٹائم مانیٹرنگ ممکن ہو گی، محکمے کے ہر آفیسر اور عملے کے زیر استعمال اشیاء اور وسائل دیکھے جاسکتے ہیں، محکمہ داخلہ اور اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس کے 5 ارب مالیت کی پروکیورمنٹ کا ریکارڈ ای انوینٹری سسٹم میں دستیاب ہے جبکہ ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم میں 19000 سے زائد ایسٹس کا ریکارڈ درج کیا گیا ہے۔ محکمے میں دستیاب کاغذ قلم سے لیکر جدید سائنٹفک مشینری تک کا ریکارڈ سسٹم میں درج کیا گیا ہے، افسران کے زیر استعمال اشیاء کے علاوہ سٹور میں موجود وسائل بارے بھی رئیل ٹائم معلومات دستیاب ہیں، ای انوینٹری سسٹم کی بدولت محکمانہ آڈٹ میں سہولت اور شفافیت یقینی بنائی گئی ہے۔ دستیاب وسائل کا ریکارڈ آئندہ کیلئے بجٹ پلاننگ میں بھی معاون ہو گا، سیکرٹری داخلہ پنجاب نے تمام ملحقہ اداروں میں ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم لانچ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم تمام ملحقہ ڈیپارٹمنٹس کو ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم بارے تربیت دے رہی ہے، جدید انوینٹری مینجمنٹ سسٹم محکمہ داخلہ کی آئی ٹی ٹیم نے تیار کیا، محکمہ داخلہ نے بغیر کسی اضافی خرچ کے 3 ہفتوں میں اپنے وسائل سے ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم تیار کیا۔