جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 8 من خراب گوشت تلف

10-29-2024

(لاہور نیوز) جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 من خراب گوشت تلف کر دیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران 17 کلو چربی اور 72 کلو چربی سے بنا تیل بھی تلف کر دیا، غیرقانونی سلاٹر ہاؤس کی سرکاری مہریں بھی موقع سے برآمد کر لیں۔ ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے دکان مالک نے جعلی مہروں کا موقع پر اعتراف کر لیا، دکان مالک پر 50 ہزار کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔