سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت ہونے لگے

10-29-2024

(لاہور نیوز) مہنگائی کے وار تھم نہ سکے، سبزیاں اور پھل سرکاری نرخ ناموں کے برعکس مہنگے فروخت ہونے لگے۔

پیاز 150 روپے، ٹماٹر 140 روپے، لہسن 750 روپے، ادرک 900 روپے کلو میں بکنے لگا، پھلوں میں سیب کالا کولو 300 روپے کلو، کیلا درجہ اول 140 روپے فی درجن میں دستیاب ہے، کیلا درجہ دوم 100 روپے فی درجن میں بک رہے ہیں۔ ادھر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، برائلر گوشت کی قیمت مزید 18 روپے کم ہو گئی، مرغی کا گوشت 551 روپے سے کم ہو کر 533 روپے فی کلو ہو گیا، فارمی انڈے ایک روپیہ مہنگے ہو کر 316 روپے فی درجن ہو گئے۔ شہری کہتے ہیں موسمی سبزیاں بھی اتنی مہنگی ہیں کہ بجٹ سے باہر ہیں، شہریوں نے حکومت سے اپیل کی کہ مارکیٹس کے ریٹ پر چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے تاکہ دکاندار من مانی قیمتوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت سے باز رہیں۔