پشاور میں8 نومبر کو احتجاجی تحریک شروع ہو گی: رؤف حسن

10-28-2024

(لاہور نیوز) ترجمان پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ پشاور میں 8 نومبر کو احتجاجی تحریک شروع ہو گی۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ فواد اور ان کے بھائی کو تحریک انصاف میں تقسیم کے لیے چھوڑا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا سیاست سے تعلق نہیں ہے، بشریٰ بی بی، علیمہ خان  نے کبھی پارٹی میں سیاست کےحوالے سے بات نہیں کی اسی لیے فواد چودھری علیمہ خان کو سیاست میں آنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پولیٹکل کمیٹی کے فیصلے کی توثیق عمران خان کریں گے، میں سمجھتا ہوں اسٹیبلشمنٹ کےساتھ تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی آج  بھی اپنے اصولوں پر قائم ہے۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان کے سوال پر رؤف حسن  نے اپنے جواب میں کہا کہ پشاور میں 8 نومبر کو احتجاجی تحریک شروع ہو گی۔