گوہر رشید شادی کیلئے تیار،اداکار کی دلہن کون ہوگی؟سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا
10-28-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے نامور اداکار گوہر رشید جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔
حال ہی میں گوہر رشید اداکارہ و میزبان اشنا شاہ کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔انٹرویو کے دوران اشنا شاہ نے گوہر سے سوال کیا کہ کیا آپ اب بھی سنگل ہیں؟ جس پر اداکار نے انکشاف کیا کہ وہ اب سنگل نہیں رہے اور وہ پہلی مرتبہ اس بارے میں میڈیا پر بتا رہے ہیں۔ گوہر رشید کا کہنا تھا کہ وہ اس لڑکی کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتے اور وہ بےحد خوش ہیں۔اشنا شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ لڑکی کئی سالوں سے گوہر کی قریبی دوست ہےاور جلد یہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔دوسری جانب گوہر رشید کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ اداکارہ کبریٰ خان ہی گوہر کی ہونے والی اہلیہ ہیں کیونکہ کئی سالوں سے ان دونوں کے تعلقات کے چرچے ہورہے ہیں تاہم ان کی جانب سے کبھی تردید نہیں کی گئی۔