عاقب جاوید کو ہیڈ کوچ کیوں نہیں بنایا گیا؟وجہ سامنے آگئی
10-28-2024
(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا ہیڈکوچ نہ بنانے کی وجہ سامنے آگئی۔
پی سی بی نے گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا ہے ،تاہم اس سے قبل ہیڈ کوچ کیلئے عاقب جاوید کا نام مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آرہا تھا۔ ذرائع کے مطابق عاقب جاویدکاویزہ نہ ہونےکی وجہ سےجیسن گلیسپی کو رضامند کیا گیا جس کے بعد گلیسپی اور ٹم نیلسن آج صبح ہی آسٹریلیا گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نےمعاملات رات دیر تک حل کیے اور کوچ جیسن گلیسپی کی تقرری عبوری مدت کےلیے ہوئی ہے۔