پاکستان سٹاک ایکسچینج اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت زون میں بند

10-28-2024

(لاہورنیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت زون میں بند ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے دوران 1000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 91 ہزار 054 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعدازاں ٹریڈنگ کے دوران دوپہر کے وقت 100 انڈیکس میں اچانک کمی آنے لگی اور کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 351 پوائنٹس اضافے سے 90 ہزار 345 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک ہزار 47 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 89 ہزار993 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔